32

ہالی وڈ فلم “پیراسائیٹ” جسے سب سے زیادہ سرچ کیا گیا

“پیراسائیٹ” کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا گیا جس نے آسکر ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

آسکر ایوارڈ کے میلے میں تاریخ میں پہلی بار انگریزی کے بجائے جنوبی کورین زبان میں بننے والی فلم کو بہترین فلم قرار دیا گیا جو کہ ہالی وڈ کا سب سے بڑا انعام ہے۔

فلم ’پیراسائیٹ‘ آسکرز میں مجموعی طور پر 4 ایوارڈز اپنے نام کیے، یہ پہلی ایشیائی فلم ہے جس نے بہترین فلم کا تاج اپنے سر سجایا۔

بہترین فلم کے علاوہ پیراسائیٹ کو بہترین بین الاقوامی فلم، بہترین اوریجنل اسکرین پلے اور اس فلم کے ڈائریکٹر بانگ جون ہو کو بہترین ڈائریکٹر بھی قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ ایوارڈز کی سب سے حیرت انگیز بات یہ تھی کہ فلم پیراسائیٹ نے فلم ’1917‘ کو مات دے کر بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا جسے فیورٹ تصور کیا جارہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں