11

دنیا میں کورونا وائرس سے 15 لاکھ 90 ہزار سے زائد اموات

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 93 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور ایک کروڑ 99 لاکھ 83 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 99 ہزار 692 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 60 لاکھ 39 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 222 اور 97 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 801 اور 67 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 25 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 45 ہزار 893 ہے۔

فرانس میں 23 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 56 ہزار940 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 17 لاکھ 87 ہزار کورونا کیسز اور 63 ہزار82 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

اٹلی میں بھی 17 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ62 ہزار626 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔

پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔  8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں