22

فیس بک اور انسٹا گرام: سروس ڈاؤن، صارفین پریشان

اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک کے میسنجر اور انسٹا گرام کی سروس ڈاؤن ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فیس بک کی کرپٹوکرنسی جنوری 2021 میں متعارف کرائے جانے کا امکان

ہم نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صارفین دونوں ویب سائٹس پر پیغام رسانی نہیں کر پا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی دونوں ویب سائٹس کے مالک مارک زکربرگ کے ہیں۔ اس ضمن میں دونوں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کوئی بات تاحال نہیں بتائی گئی ہے۔

بھارت: اسلام مخالف مواد کو بڑھاوا دینے والی فیس بک کی پالیسی سربراہ مستعفی

ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک میسنجر پر سرور سے تعلق بنانے میں صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے تو انسٹا گرام پر صارفین کے پیغامات لوڈ نہیں ہو رہے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سب سے پہلے پریشانی کا سامنا یورپ میں مقیم صارفین کو کرنا پڑا اور اس کے بعد سلسلہ دراز ہوا تو جاپان میں بھی صارفین مشکلات کا شکار ہونے لگے۔

انسٹا گرام اپنے صارفین کو غلط معلومات فراہم کرنے سے روکے گا

ذرائع ابلاغ کے مطابق اب یہ سلسلہ بھارت تک بھی وسیع ہو گیا ہے اورصارفین پریشانی کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں