16

نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کیلیے پرعزم ہیں، مصباح الحق

کوئنز ٹاؤن میں ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کچھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے پریکٹس ٹھیک سے نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ کی طرف سے کی گئی خلاف ورزی کی انجانے میں ہوئی، نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی بعد میں قومی اسکواڈ کے تعاون کرنے کی تعریف کی۔

مصباح الحق نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف اپنا بھرپور کام کررہا ہے، ہم ایک مشن کے تحت یہاں آئے ہیں، نیوزی لینڈ مشکل حریف ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا ہم پرعزم ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے، آئسولیشن کا مشکل وقت پیچھے رکھ کہ اب کرکٹ پر فوکس کررہے ہیں۔

مصباح الحق انٹرنیشنل کرکٹ کو آگے لے کر جانے کے لیے ہر ٹیم اور کھلاڑی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، کھلاڑیوں کے لیے مشکل ہے مگر فینز اور کرکٹ کی بہتری کے لیے قربانیاں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں