13

کورونا وائرس، سینٹرل جیل کراچی کے 5 قیدی بھی متاثر

ذرائع سینٹرل جیل کے مطابق 5 قیدیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سینٹرل جیل کے تمام قیدیوں اور عملے کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جیل انتظامیہ نے متاثرہ قیدیوں کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک قیدی میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور پہلے مرحلے میں 190 قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 مثبت آ گئے۔

جیل انتظامیہ نے قیدیوں کے ٹیسٹ کرانے کے لیے ڈی ایچ او سے رابطہ کر لیا۔

واضح رہے کہ سینٹرل جیل کراچی میں 4 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں اور کورونا کی پہلی لہر میں سینٹرل جیل کراچی میں ایک ہزار 100 سے زائد قیدی متاثر ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں