20

قائد اعظم ٹرافی کا نمبر ون بالر

نعمان علی نے قائد اعظم ٹرافی کے 7 میچز میں 54 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبر پختوانخوا کے بالرساجد خان7 میچز میں46 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ سدرن پنجاب لیگ اسپنر زاہد محمود 7 میچز میں 39 وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

بلے بازوں کی کیٹیگری میں خیبرپختونخوا کے بیٹسمین کامران غلام پہلے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے7 میچز میں 713 رنز بنائے ہیں۔ کامران غلام نے 8ویں راؤنڈ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر بھی ناقابل شکست145 رنز  بنائے۔

سدرن پنجاب کے بیٹسمین آغا سلمان7 میچز میں 665 رن بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ سندھ کی سعود شکیل بھی زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور وہ 7 میچز میں657 رن بنا کرتیسرے نمبر پر ہیں۔

قائد اعظم ٹرافی کا آٹھواں راؤنڈ جاری ہے جس میں پہلی دوپوزیشنز حاصل کرنے کی دوڑ میں چھ ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔

خیبرپختونخوا کی ٹیم سات میں سے چار میچ جیت کر پہلے نمبر ہے۔ ناردرن دوسرے، سدرن پنجاب تیسرے اوردفاعی چیمپئن سنٹرل پنجاب مسلسل دو فتوحات کے بعد اب آخری پوزیشن سے چوتھی پوزیشن آگئی ہے۔

بلوچستان ایک درجہ تنزلی کے کے بعد پانچویں اور سندھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔

ٹورنامنٹ میں شامل ہر ٹیم نے سات میچ کھیلے ہیں۔ خیبرپختونخوا نے4، ناردن3، سدرن پنجاب3، سینٹرل پنجاب2، بلوچستان1 اور سندھ نے بھی 1 میچ جیتا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں