22

پنجاب میں کورونا کے 658 نئے کیسز رپورٹ

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق لاہور میں 255، راولپنڈی 75، منڈی بہاؤ الدین 15 اور شیخوپورہ میں 9 کورونا کیس رپورٹ ہوا۔

اسی طرح چنیوٹ میں ایک، ملتان میں 14، سیالکوٹ 2، چکوال ایک، سرگودھا 45، جہلم  9،راجن پور ایک، جھنگ 9، حافظ آباد 7 اور خانیوال میں 9 کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لودھراں میں 2، فیصل آباد 27، خوشاب 7، بہاولپور 42، بہاولنگر 7، رحیم یارخان 13، ٹوبہ ٹیک سنگھ 5، گوجرانوالہ 7، ڈیرہ غازی خان 2، بھکر 13، گجرات 12، ننکانہ 18 ، اوکاڑہ 3، پاکپتن 5، اٹک 14، میانوالی 17، مظفرگڑھ 7 اور ساہیوال میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 8 ہزار 905 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2 ہزار 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 86 ہزار 333 مریض صحتیاب ہو چکے اور 48 ہزار 8 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 422 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 477، اسلام آباد میں 377، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 175 اور آزاد کشمیر میں 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار 45، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 787، سندھ میں ایک لاکھ 96 ہزار 962، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 138، بلوچستان میں 17 ہزار 771، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 750 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 793 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں