24

امریکی نائب صدر ٹی وی پر کورونا ویکسین لگوائیں گے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین کے بارے میں چہ مگوئیاں ختم کرانے کے لیے نائب امریکی صدر میدان میں آ گئے اور وہ جمعے کو ٹی وی پر براہ راست کورونا ویکسین لگائیں گے۔

ٹی وی پر براہ راست ویکسین لگانے کی تقریب جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہو گی جبکہ نائب صدر کی اہلیہ بھی کورونا ویکسین لگوائیں گی۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کا مقصد، کورونا ویکسین کے بارے میں لوگوں کے شکوک وشہبات ختم کرانا ہے۔ ایک سروے کے مطابق سیاہ فام امریکی کورونا ویکسین لگوانے سے کترا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں