17

لکس اسٹائل ایوارڈ 2020: ماہرہ خان نے دو ایوارڈز جیت لیے

ماہرہ خان کو دونوں ایوارڈز مومنہ اینڈ درید پروڈکشن، ہم فلمز اور ہم نیٹ ورک کے بینر تلے بننے والی فلم ’سپراسٹار‘ کے لیے ملے۔

پاکستانی فلموں کی سپراسٹار ماہرہ خان کی فلم سپر اسٹار 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔ ’سپر اسٹار‘ کا شمار سال 2019 کی کامیاب ترین فلموں میں کیا جاتا ہے۔

ماہرہ خان نے اس فلم کی وجہ سے بہترین اداکارہ کا ویورز اور کریکٹس چوائس ایوارڈ یعنی دونوں ایوارڈز اپنے نام کیے۔

سپر اسٹار میں ماہرہ خان کے ساتھ کاسٹ میں بلال اشرف ، علی کاظمی، جاوید شیخ اور لیجنڈری اداکار ندیم  بھی شامل تھے۔

مومنہ اینڈ درید پروڈکشن کی فلم سپر اسٹار نے ریلیز ہوتے ہی ملک بھر میں دھوم مچا دی تھی۔ فلم میں نہ صرف اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا بلکہ فلم کے گانے بھی سپر ڈوپر ہٹ رہے تھے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں سپر سٹار کو سال کی بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار، بہترین اداکارہ اور بہترین پلے بیک سنگر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں