18

لاہور میں صفائی کا فقدان، شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر

لاہور: پنجاب کا تاریخی شہر لاہور کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ شہر میں صفائی کمپنیوں کی جانب سے چار روز سے کوڑا کرکٹ نہ اٹھایا جا سکا۔

لاہور کے علاقے شمالی لاہور، گلبرک، ہربنس پورہ اور مغلپورہ سمیت ملحقہ علاقوں میں کچرے کے ڈھیر دکھائی دینے لگے ہیں۔ لاہور شہر میں گندگی کے باعث جابجا پڑے کوڑے کے ڈھیروں سے تعفن پھیل رہا ہے۔

لاہور شہر سے روزانہ پانچ سے چھ ہزار ٹن کوڑا اٹھانے کا ترک کمپنیوں سے معاہدہ 31 دسمبر کو ختم ہو رہا ہے اور اسی وجہ کو لاہور کی صفائی نہ ہونا قرار دیا جا رہا ہے۔

شہری کہتے ہیں گندگی نے لاہور کے حسن کو گہنا کر رکھ دیا ہے جبکہ شہر کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے وبائی امراض بھی پھوٹ سکتے ہیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کے مطابق کنٹریکٹرز نے ملازمین کی تنخواہ ادا نہیں کی جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں تاہم دو روز تک کوڑا کرکٹ اٹھا لیا جائے گا۔

صفائی کمپنی کے ملازمین کے مطابق انہیں دو ماہ سے تںخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی جبکہ ملازم کورونا فنڈ نہ ملنے پر بھی نالاں ہیں۔

شہر میں صفائی یقینی بنانے کے لیے چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے افسران اور عملے کی اتوار کی چھٹی بھی منسوخ کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں