19

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو سمتھ سرفہرست ہیں جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے اور کیوی کپتان کین ولیم سن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ 

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابراعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشزسیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلی جائیگی

گیند بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلے اور انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ کا دوسرا نمبر ہے۔ اس فہرست میں کوئی بھی پاکستانی بالر ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا۔

آئی سی سی آل راونڈر کیٹیگری میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس پہلے جب کہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں