16

سفری پابندیاں کورونا کی وجہ سے ہیں، اماراتی وزیر خارجہ

دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبدالله بن زاید النیہان نے کہا ہے کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے مابین موجود تعلقات میں گہرائی ہے اوران میں مزید وسعت کی گنجائش بھی موجود ہے۔

پاکستان: نجی ایئر لائن سعودی عرب اور امارات کیلیے اڑانیں بھریگی

ہم نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات 15 لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی جانب سے دیے گئے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ سفری پابندیاں کورونا وائرس کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ ویزوں کی پابندیاں بھی عارضی نوعیت کی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورہ امارت کے بعد سامنے آیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شیخ عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں