13

مزاح نگار انورمقصود کو کورونا ہوگیا

پاکستان کے معروف اداکار اور مزاح نگار انورمقصود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے تصدیق کی ہے کہ اداکار انور مقصود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔

انورمقصود نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس سے پہلے داکارہ ماہرہ خان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور وہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔

قبل ازیں اداکارہ نیلم منیر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ انہوں نے کورونا کو خطرناک وائرس قرار دیتے ہوئے مداحوں کو تمام حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہر کسی کو فیس ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’انا‘ میں التمش کا کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عثمان مختار کو بھی کورونا ہو تھا۔  قبل ازیں مشہورگلوکار جواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں