12

تین پولیس افسران قتل ، ایک زخمی

پیرس: فرانس میں تین پولیس افسران کو گولیاں مارکرقتل اورایک افسرکو زخمی کردیا گیا ہے۔

جرمنی میں پاکستانی امام مسجد قتل

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ پبلک پراسیکیوٹر دفتر کا کہنا ہے کہ پولیس گھریلو تنازع کی اطلاع پر ایک گھر پہ گئی تھی جہاں ایک شخص نے فائرنگ  کردی۔

پولیس پر فائرنگ 48 سالہ شخص نے اس وقت کی جب اہلکاروں نے ایک خاتون کو بچانے کی کوشش کی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلے فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا جس کے بعد اس شخص نے گھر کو بھی آگ لگادی۔

برطانیہ اور فرانس میں آج سے سرحدیں کھولنے پر اتفاق

پبلک پراسیکیوٹر دفتر کے حوالے سے عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ واقع کے بعد جب مزید اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو اسی شخص نے مزید دو پولیس والوں کو گولیاں ماردیں جس سے وہ بھی جاں بحق ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس اہلکاروں نے خاتون کو بحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔

فرانس کے نشریاتی ادارے فرانس 24 نے وزارت کے ذرائع سے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی نعش اس کی اپنی گاڑی سے ملی ہے جس سے لگتا ہے کہ اس نے خود کشی کی ہے تاہم اس ضمن میں مزید تفتیش و تحقیق جاری ہے۔

فرانس میں پولیس اصلاحات کیخلاف مظاہرے

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص پر بچے کی تحویل کے حوالے سے الزامات تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں