19

فیس بک کا ایپل کی مخالفت میں ایک قدم

مارک زکربرگ کی زیر ملکیت کمپنی فیس بک اور ٹم کک کی کمپنی ایپل کے درمیان نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

فیس بک نے ایپل کے آفیشل اکاؤنٹ سے بلو ٹِک ویریفیکشن ہٹا دیا ہے، فیس بک کی جانب سے بلو ٹِک اصلی اکاؤنٹ کی تصدیق کی نشانی ہے۔

گزشتہ ہفتے فیس بک نے اشتہاری مہم میں ایپل کی پرائیوسی میں تبدیلیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نئی پالیسیوں کے تحت ایپس کو اشتہاری مقاصد کے لیے صارفین کو ٹریک کرنے کے لیے ان کی اجازت کی ضرورت ہو گی۔

فیس بک نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نئی پالیسیوں کے تحت چھوٹے کاروبار تباہ ہو جائیں گے اور ان کی فروخت میں 60 فیصد کمی آئے گی۔

سوشل میڈیا کمپنی نے ایپل کے خلاف پورے صفحے کے اخبارات کے اشتہاروں کی سیریز جاری کی تھی۔

سوشل میڈیا کمپنی فیس بک جس کی زیادہ تر آمدنی کا ذریعہ اشتہارات ہیں، نے اگست میں خبردار کیا تھا کہ ایپل کی تبدیلیوں سے کاروبار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایپل نے اپنی نئی پالیسیوں کا اعلان جون میں کیا تھا کہ لیکن اس میں2021 تک تاخیر کی گئی۔ ایپل کا ماننا ہے کہ اپنی معلومات کا تحفظ صارفین کا بنیادی حق ہے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ ایپل کی نئی پالیسی پر چھوٹا کاروبار کرنے والوں نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

سوشل میڈیا کمپنی کے مطابق نئی پالیسی سے کاروباری افراد کی ذاتی نوعیت کے اشتہارات چلانے اور ان کو مؤثر طریقے سے صارفین تک پہنچنے کی صلاحیت محدود ہوجائے گی۔ یہ تبدیلیاں چھوٹے کاروبار کیلئے تباہ کن ثابت ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں