27

ہم ٹی وی کے نئے ڈرامہ’رقص بسمل‘ کی کہانی

اس سیریل کی کہانی ہمارے معاشرے میں موجود ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو خاندان کے باہر رشتہ کرنا اپنی انا کیخلاف سمجھتا ہے۔

رشتہ چاہے کتنا ہی باجوڑ ہو بات خاندان ہی میں جوڑی جاتی ہے اور سچی محبت ہاتھ ملتی رہ جاتی ہے۔ عمران اشرف’رقص بسمل‘ میں موسیٰ کا کردار نبھائیں گے۔

اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر عمران اشرف نے لکھا’میں آپ کو اپنے اگلے کردار موسیٰ سے متعارف کراتا ہوں یہ ایک ایسا کردار ہے جسے کرنے کی میرے دل میں طویل عرصے سے خواہش تھی ۔

عمران اشرف کے ساتھ اس ڈرامہ سیریل میں ناظرین سارہ خان کو اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

ڈرامہ سیریل شازیہ وجاہت اور ایم ڈی پروڈکشن کی مشترکہ پیش کش ہے جس کی کہانی مختلف نظریات سے تعلق رکھنے والے دو کرداروں اور ان کی محبت کی مفاہمت کے گرد گھومتی ہے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا شیخ ڈرامے’رقصِ بسمل’ میں پہلی بار ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

باصلاحیت پاکستانی ادارکارہ و ماڈل انوشے عباسی بھی’رقص بسمل‘ میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انوشے خان کو ایک ایسی نوجوان لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جو لوگوں سے راہ و رسم رکھنے والی ہے۔

ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے انوشے کا کہنا تھاکہ اس پروجیکٹ میں کام کرنا میرے لیے بہت ہی دلچسپ اور لطف اندوز تجربہ تھا۔

انوشے عباسی کے اہم کردار کے علاوہ اس شو میں عمران اشرف، مومن ثاقب، سارا خان، محمود اسلم، ندا ممتاز، فرقان قریشی، ساجدشاہ، گل رعنا، راشد فارقی، زارا شیخ، اور سلیم معراج شامل ہیں۔

رقص بسمل کی کہانی معروف مصنف، ہاشم ندیم نے تحریر کی ہے۔ اس کی جھلکیوں میں شاندار ہدایت کاری، لیڈ کاسٹ کی بہترین اداکاری اور جاندار کہانی کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ یہ میگا ڈرامہ سنسنی، رومانیت اور ڈرامے کا بہترین امتزاج ہوگا۔

ڈرامے کی پہلی قسط کا ناظرین کو بے صبری سے انتطار تھا جو آج شب8 بجے ہم ٹی وی پر پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں