16

پہلا ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لیے

تینوں کیویز بیٹسمینوں کو شاہین آفریدی نے پویلین بھیجا۔ پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر کین ولیمسن 94 اور ہینری نکولس 42 رنز کےساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے  راس ٹیلر نے 70 رنز بنائے۔

پاکستانی کپتان اور بیٹسمین بابراعظم کے بعد شاداب خان بھی انجری کے باعث چھ ہفتوں کےلیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں۔ انہیں تیسرے ٹی20 میچ کے بعد بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان بائیں پاؤں میں انجری کےسبب چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

نوجوان آل راؤنڈر اب نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا بھی حصہ نہیں ہوں گے۔

شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف نپیئر میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد انجری کا شکار ہوئے تھے، پاکستان ٹیم کے ترنگا پہنچنےپر اُن کا ایم آر آئی کرایا گیا جس میں شاداب کی انجری کی تشخیص ہوئی۔

ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق شاداب خان کی انجری نئی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ شاداب خان کی انجری سے متعلق بہت احتیاط برتنا چاہتے ہیں اس لیے اُنہیں 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں