17

وزیراعظم عمران خان کی ہرنائی میں دہشت گرد حملے کی مذمت

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے ایف کے سات اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ۔

انہوں نے بہادر سپاہیوں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارت کی پشت پناہی سے ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کا مقابلہ  کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہرنائی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کے دوران 7 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات کے واقعے میں دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ کر حملہ کر دیا اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی شیر زمان، جمال، عبدالروَف، فقیر محمد، نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل اور عبدالوکیل شامل ہیں۔

پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے، جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ آپریشن میں بڑی تعدادمیں اسلحہ،گولیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں