9

شیخ رشید نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کی پیش گوئی کر دی

ہم نیوز کے پروگرامبڑی باتمیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ہوتا دیکھ رہا ہوں لیکن اس سے نمٹنے کیلئے فی الحال کوئی حکمت عملی نہیں بنائی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ س کیسے نمٹنا ہے یہ بعد میں دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے نہ ہم سے کسی نے رابطہ کیا نہ ہمارا کسی سے رابطہ ہوا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اکتیس جنوری تک وزیراعظم مستعی ہوں گے نہ اپوزیشن استعفے دے گی۔ ہوسکتا ہے کچھ لوگ استعفے دے دیں لیکن سارے استعفے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن این آر او کسی صورت نہیں دیں گے اور نہ نیب ختم ہوگا۔

فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے جب کریں گے تو سب کو معلوم ہوجائے گا۔ حکومت فی الحال اس پر کابینہ میں بحث نہیں کر رہی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں گے یہ استعفے بھی نہیں دیں گے اور پوری امید ہے یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے۔ اگر یہ اسلام آباد آتے ہیں تو ہم استقبالیہ کیمپ لگانے پر غور کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں