15

ویکسین کی سست تقسیم، بائیڈن کی ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید 

جوبائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کی تقسیم کا یہی نظام رہا تو ویکسین لگانے میں سالوں لگ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تقسیم کے نظام پر مجھے پہلے ہی شک تھا۔

نومنتخب امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگلے چند ماہ اور ہفتہ خطرناک ہوسکتے ہیں، معاملات ٹھیک ہونے سے قبل مزید خراب ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا کی صورتحال بہت خوفناک ہے، وہاں 3 لاکھ 46 ہزار 579 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 99 لاکھ 97 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 96 ہزار350 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 83 لاکھ 37 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 21 لاکھ 91 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 475اور ایک کروڑ 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 716 اور 75 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں