18

2020 فیشن انڈسٹری کیلئے کیسا رہا؟

2020 میں کورونا نے فیشن کی دنیا کی رونقیں بھی چھین لیں۔ سال کے سارے بڑے فیشن شوز اور فوٹو شوٹس منعقد نہیں ہو سکے اور نت نئے ملبوسات کی تیاری اور خرید و فروخت کا کام بھی شدید متاثر ہوا۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ سال بھر فیشن کی دنیا میں ویرانی کا عالم رہا لیکن پرامید ہیں کہ 2021 انڈسٹری کی ترقی اور گہما گہمی کا سال ثابت ہوگا۔

دیزائنرز نے بتایا کہ 2020 میں انڈسٹری بہت متاثر ہوئی اور برائیڈل سیزن بھی خاموشی سے گزر گیا۔

فیشن کے دلدادہ افراد رنگوں اور روشنیوں کے ماند پڑ جانے پر اداس تو ہیں لیکن آئندہ سال کے لیے رونقیں لوٹ آنے کی توقع رکھتے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ 2020 میں ہمارے پسندیدہ ڈیزائنرز کے شوز نہیں ہوئے اور نہ ہی شاپنگ کا مزا آیا، امید رکھتے ہیں کہ اچھے دن واپس آنے والے ہیں۔

انڈسٹری کے بحران پر ملازمین بھی مالی مشکلات کا شکار ہیں مگر ساتھ ہی پرعزم ہیں کہ جلد صورت حال بدلے گی اور 2021 میں فیشن کے افق پر روشن ستارے جگمکائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں