17

بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، جوان شہید، شہری زخمی

اسلام آباد: بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا ہے جب کہ ایک شہری زخمی بھی ہو گیا ہے۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، خاتون شہید، تین زخمی

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارت کی افواج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین سیکٹرز پر فائرنگ کی ہے۔

پاک فوج نے بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا ہے۔

بھارتی پراپیگنڈے کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ہدایت

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل اوسی کھوئی رٹہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کا سپاہی فضل الٰہی شہید ہو گیا۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی اقوام متحدہ مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ

پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا جس کے نتیجے میں بھارتی افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹ کٹیرا سیکٹرپرشہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے34 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا ہے۔

پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کے مطابق تتہ پانی سیکٹر پربھارتی کواڈ کاپٹر کو بھی مارگرایا ہے۔ بھارتی کواڈ کاپٹر100 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہواتھا۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی دہشت گردی،مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق رواں سال پاک فوج نے ملکی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے 16 کواڈ کاپٹرز مار گرائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں