10

لڑکی کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کریجو کا کہنا ہے کہ کارروائی 13 سالہ بچی کی والدہ کی شکایت پر کی گئی۔ ملزم لڑکی کی غیراخلاقی تصاویر اس کی والدہ کو بھیج کر پیسوں کو تقاضا کررہا تھا۔

فیض اللہ کریجو کے مطابق ملزم نے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا۔ ایف آئی اے کو ملزم کےموبائل سےمتاثرہ بچی کی تصاویر بھی مل گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے کراچی میں سال کا پہلا چائلڈ پورنو گرافی کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں