12

مارچ میں ہونے والے امتحانات مؤخر ہوں گے، وزیرتعلیم

شفقت محمود سے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں ملاقات کی ہے۔ پرائیویٹ اسکولز نے11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ 4جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔حتمی منظوری این سی او سی دے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے۔ ہم نے بچوں، اساتذہ اور اسٹاف سمیت سب کی صحت کو دیکھنا ہے۔

وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا، نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہےاور ان کو پیکج دے رہے ہیں۔

قبل ازیں ہم نیوز کے پروگرام ’پروگرام صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ 2020دنیا بھر کےلیے مشکل سال رہا۔ تعلیمی ادارے ،دفاتر،صنعتیں اور مارکیٹیں بند رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث اسکول حاضری کے بجائے آن لائن نظام پر جانا پڑا۔ آن لائن نظام پر آنے کے بعد بیشتر شہروں میں طلبہ کومشکلات کا سامنا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں