17

وزیراعظم نے غربا و مستحیقین کے نام کردی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئے سال 2021 کی پہلی شام  ترنول میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور وہاں موجود غربا و مستحیقین کے ساتھ وقت بتایا۔

اس ضمن میں جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پناہ گاہ میں موجود افراد کے لیے صبح کا ناشتہ اور رات کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق پناہ گاہ میں خواتین کے لیے بھی خصوصی طور پر دس بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترنول میں پناہ گاہ کے قیام کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم پناہ گاہوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترنول پناہ گاہ کے دورے کے دوران موجود انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود غربا و مستحیقین کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں