14

‏حکومت کا پٹرول ، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ‏مٹی کےتیل کی قیمت میں فی لیٹر3 روپے 42 پیسے جب کہ ‏لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

نوٹی فکیشن کے مطابق ‏لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 81 روپے42 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 83.61 مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں