14

دنیا میں3لاکھ سے زائد نئےکیسز رپورٹ

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ74لاکھ 16ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ6لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 48 ہزار13تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3کروڑ1 لاکھ38 ہزارسے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ25ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 79 ہزار 60 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 58 ہزار 892 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 44 لاکھ  سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 92 ہزار494ہے۔

برطانیہ میں 42 لاکھ63ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 25 ہزار580اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 40 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 90 ہزار762 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اٹلی میں بھی 32 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 2 ہزار499افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں 31 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 72 ہزار424 اموات ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں