16

مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کی فلموں میں انٹری

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا پاکستان کے نامور ہدایت کار سید نور کی پنجابی فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ سے فلم نگری میں قدم رکھ رہی ہیں۔

’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں ان کے ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری کے بڑے نام اداکارہ صائمہ، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، شفقت چیمہ، عرفان کھوسٹ، خوشبو اور بابر علی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم کا پوسٹر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے اور یہ پوسٹر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ رواں برس عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایک انٹرویو میں جنت مرزا نے کہا کہ سینئر ہدایتکار سید نورکی فلم ’ تیرے باجرے دی راکھی‘ ایک شاہکار فلم ثابت ہوگی اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ فلم ’چوڑیاں ‘ کی طرح نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی پوسٹر لانچنگ تقریب کے شرکاء نے فلم کی کہانی کو بہت پسندکیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں