15

خیبر پختونخوا میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد

کورونا کی تیسری لہر کے سبب خیبرپختونخوا حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ کھیل خیبر پختونخوا نے تمام اسپورٹس کمپلیکس بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

جاری حکم نامے کے مطابق کھیلوں کے میدان میں صرف واک اینڈ جاگنگ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی ادارے 17 مارچ سے 28 مارچ تک بند کر دیے۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ میں تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

اس کے علاوہ سوات، ملاکنڈ، دیرلوئر میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اسکول اسٹاف کو ضرورت کے مطابق اسکول آنے کی اجازت ہو گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے  این سی او سی نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک کے 7 شہروں میں تمام تعلیمی ادارے اگلے ہفتے سے 15 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ان شہروں میں  اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہور شامل ہیں جہاں تعلیمی ادارے  15 سے 28 مارچ تک  بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں