12

سعودی عرب: کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن، 241 افراد گرفتار

سعودی نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن کے مطابق مشتبہ افراد میں وزارت داخلہ، صحت، میونسپل، دیہی امور، ہاؤسنگ، تعلیم، انسانی بہبود، سوشل ڈیولپمنٹ، کسٹم اور پوسٹل کے ملازمین شامل ہیں۔

گرفتار افراد کے خلاف رشوت لینے، اختیارات کا غلط استعمال اور جعل سازی کے الزامات ہیں۔

سعودی عرب میں گزشتہ چند برسوں میں حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں