13

اب آیا ہے مزہ، بشریٰ انصاری کا رد عمل

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوارہی ہیں۔

ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین ہمارے لیے ہمارے چاہنے والوں کیلئے بہت ضروری ہے۔ ان کا مزید کہا کہ سنیئر سٹیزن ہونے کا فائدہ آج ہوا ہے۔

انہوں نے کہا معمر افراد ویکسین  ضرور لگوائیں اور موذی وائرس سے محفوظ رہیں ۔ اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ اب اپنی عمریں چھپانا مشکل ہے۔

بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے سینیئر سیٹیزن ہونے کا مزہ کبھی نہیں آیا جو اب آیا ہے۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ وہ پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے اس مہلک وبا سے بچاو کیلئے ویکسین لگوائی تھی۔

پاکستان میں اس وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا دوسرا مرحلہ چل رہا ہے جس کے تحت 60 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین لگواسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں