10

دنیا میں کورونا کے6لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ82لاکھ 4ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ9لاکھ 15 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 50 ہزار649تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3کروڑ2 لاکھ94 ہزارسے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 85 ہزار 136 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 59 ہزار 250 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 44 لاکھ  سے18 زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 93 ہزار 364 ہے۔

برطانیہ میں 42 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 25 ہزار831 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 41لاکھ 46ہزار سے زائد افراد متاثر اور 91 ہزار437 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اٹلی میں بھی 32لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 3 ہزار432افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین 32 لاکھ 6ہزار116 افراد متاثر اور 72 ہزا793 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا ویزہ چاہیے تو چینی ویکسین لگوائیں

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں