14

سیکیورٹی فورسز کا سوات میں خفیہ اطلاع پر آپریش، ایک دہشتگرد ہلاک

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 مقامی شہری شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اسکول تباہ کرنے میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

خیال رہے کہ فروری میں خیبر پختونخواہ کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مطلوب کمانڈر رحمت عرف خالد سمیت 2 دہشت گردں کو ہلاک کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں