11

عامر خان نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتا دی

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ وہ زیادہ تر اپنی دھن میں رہتے ہیں اور سوشل میڈیا کا استعمال بھی کم کرتے تھے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا سے کچھ وقت کے لیے دور ہو رہا ہوں اس دوران میڈیا کے توسط سے لوگوں کے ساتھ جڑا رہوں گا۔

عامر خان کا سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اپنی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اپنے کام پر زیادہ توجہ دینے کے لئے سوشل میڈیا کو چھوڑ رہا ہوں۔

سوشل میڈیا کی دنیا کو الوداع کہتے ہوئے ، عامر نے اپنے مداحوں کی مسلسل حمایت اور محبت کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنی آخری پوسٹ میں لکھا ہے کہ  “دوستو ، میری سالگرہ کے موقع پر بہت پیار اور اتنی گرم جوشی دکھانے کا بہت شکریہ۔ میرا دل خوشی سے جھوم اٹھا ہے۔

عامر نے مزید لکھا کہ یہ سوشل میڈیا پر یہ میری آخری پوسٹ ہوگی۔ اگرچہ میں ویسے بھی اس میڈیم پر زیادہ متحرک نہیں ہوں ، لیکن میں نے ان سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اس طرح بات کریں گے جیسے ہم پہلے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں