13

وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر ردوبدل کا امکان

ذرائع کے مطابق،، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر ڈاکٹر زرکا اور انوار کاکڑ کو کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان آئندہ چند روز کے دوران کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کریں گے۔

وفاقی کابینہ کا کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

نئے وزرا کی شمولیت کے علاوہ وزرا کے قلمدان بھی تبدیل کیے جائیں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید کو وزیرمملکت بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔

کابینہ کے علاوہ بیوروکریسی میں بھی تبادلوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب، وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکرٹری اطلاعات کی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں