13

سعودی عرب :ریاض کے قریب آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور نہ ہی تیل کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

سعودی وزارت توانائی نے آئل ریفائنری پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  ڈرون حملے سے آئل ریفائنری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

سعودی عرب: کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن، 241 افراد گرفتار

وزارت توانانی کے عہدیدار نے کہا کہ اس طرح کی دہشت گرد کارروائیاں جو اہم تنصیبات اور شہری اہداف کے خلاف متواتر کی جا رہی ہیں سے صرف مملکت کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا بلکہ عالمی توانائی سپلائی کی سیکیورٹی، استحکام اور بین الاقومی معیشت بھی ہدف ہے۔

اس سے قبل سات مارچ کو راس تنورہ آئل پورٹ پر پٹرولیم ٹینک فارم کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا اور بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے ظہران میں آرامکو کے رہائشی علاقے کے قریب گرے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں