15

دانتوں کی صحت کا عالمی دن پاکستانی قیادت کی وجہ سے مقرر ہوا، صدر مملکت

دانتوں کی صحت کے عالمی دن پر صدر مملکت کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ میری کاوشوں سے 20 مارچ کو دانتوں کی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضور ﷺ کی تقریباً 20 احادیث دانتوں کی صفائی سے متعلق رہنمائی کرتی ہیں، دانتوں کی صفائی کرنا ثواب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حضورﷺ ہر وضو کے ساتھ مسواک فرماتے تھے حتیٰ کہ فرشتہ وحی لاتا تو ساتھ میں مسواک کی بھی تلقین کرتا تھا۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ دانتوں کی صفائی سے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، خواتین اور مرد دانت صاف کرنے کی عادت اپنائیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں