24

دنیا میں27لاکھ22ہزار سے زائد افراد متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ94 لاکھ 15 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 12 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 54 ہزار871تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ4لاکھ 82 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ19 لاکھ 50 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 92 ہزار 851 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ98 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 59 ہزار 790 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 44 لاکھ  سے 47 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 94 ہزار 659 ہے۔

برطانیہ میں 42 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 122 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 42 لاکھ 52ہزار سے زائد افراد متاثر اور 92 ہزار167 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اٹلی میں بھی 33 لاکھ56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 4 ہزار642 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین 32 لاکھ 12 ہزار 332 افراد متاثر اور 72 ہزا910 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا ویزہ چاہیے تو چینی ویکسین لگوائیں

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں