18

شمسی توانائی سے چلنے والی ماحول دوست کشتی

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلوریڈا کے نام سے مشہور کشتی شمسی توانائی اور ہوا کے ذریعے چلے گی۔ کشتی میں 262 فٹ لمبے کاربن فائبر سیل لگیں گے۔

اس کشتی پر ہیلی پیڈ بھی موجودد ہے۔ ہوا کی عدم موجودگی کی صورت میں کشتی سولر سیل پر منتقل ہو جائے گی۔

جدید کشتی کی لمبائی 525 فٹ ہے۔ جس کا خواب فلوریڈا میں مقیم نارویجن ڈیزائنر کرٹ اسٹرینڈ نے دیکھا تھا جو 2026 میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

کرٹ اسٹرینڈ کے مطابق پرتعش کشتی میں 12 بیڈ رومز اور عملے کے 40 اراکین کے علاوہ 24 مہمانوں کی رہائش موجود ہوگی۔ کشتی میں ایک بڑے سوئمنگ پول کے علاوہ ہیلی پیڈ بھی موجود ہو گا۔

525 فٹ لمبے فلوریڈا کے اس بحری جہاز کا شمار دنیا میں اپنی نوعیت کے جہازوں میں ہو گا۔ جس میں سب سے لمبا 590 فٹ بحری جہاز ’’ازم‘‘ ہو گا جو مبینہ طور پر ابوظہبی کے شاہی خاندان کی ملکیت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں