15

ڈیرن سیمی کا وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ امید کرتا ہوں آپ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھےکوئی پریشانی نہیں،آپ ہمیشہ فائٹر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ہو گیا

خیال رہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کا آج کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

گور نر پنجاب چودھری سرور نے وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چودھری سرور کا کہنا ہے کہ عوام وزیر اعظم عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، کورونا میں مزید شدت بہت خطرناک ہے احتیاط لازم ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، ان کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اللہ جلد صحتیاب کرے ، براہ مہربانی اس کو کورونا ویکسین کے ساتھ لنک مت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے، اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں، احتیاط کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں