17

مہوش حیات “عمران خان” کی جلد صحتیابی کیلئے دُعاگو

معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز پانے والی مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کی جلد صحتیابی کی دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یہ ثابت ہو گیا کہ یہاں کسی کا بھی مدافعاتی نظام مضبوط نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی ثابت ہوگئی پاکستان سے عالمی وبا کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہم عمران خان کے لیے دُعاگو ہیں لیکن اب ہمیں بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

مہوش حیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری دُعا ہے ہمارے وزیر اعظم عمران خان جلد صحتیاب ہوجائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں