3

ڈینگی سے متاثرہ 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی جان کی بازی ہار گیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ 26 سالہ نوجوان ظہیر اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ صحتیاب نہیں ہوسکا اور دار فانی سے کوچ کرگیا۔ مرحوم گلشن راوی کا رہائشی تھا۔

اسی حوالے سے ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی کے 177 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں سال میں اب تک ڈینگی  سے متاثرہ 29 سو 99 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں