3

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹر بینک میں ڈالر کی تازہ ترین قیمت شیئر کر دی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 171.04 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا تھا اور ڈالر 170.53 پیسے سے بڑھ کر 170.74 پیسے پر آ گیا تھا۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں