2

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں90 فیصد بیڈز بھر گئے

لاہورمیں ڈینگی کی صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے اور سرکاری اسپتالوں میں نوے فیصد تک بیڈز مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ایکسپو سینٹرڈینگی فیلڈ اسپتال میں بھی49 مریض داخل ہوگئے ہیں۔ تین روز ڈینگی کے پانچ سو سے زائد مصدقہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں دو سو باسٹھ جبکہ لاہور میں ایک سو چوراسی مریض رپورٹ ہوئے۔

بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایکسپوسنٹر میں دو سو اسی بیڈز پر مشتمل ڈینگی فیلڈ اسپتال فعال کر دیا ہے۔

اسپتال میں48 گھنٹوں کے دوران وبا کے پانچ سو سے زائد مشتبہ مریضوں کا معائنہ ہوا جن میں سے انچاس مصدقہ مریضوں کو داخل کر لیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق جناح، گنگارام اور جنرل اسپتال میں مریضوں کے لئے کوئی بیڈ موجود نہیں، دیگر اسپتالوں میں بھی ڈینگی کیلئے مختص کیے گئے نوے فیصد تک بھر چکے ہیں۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ شہری پہلے ریسکیو ہیلپ لائن پر کال کریں اور پھر کسی اسپتال جائیں، تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

محکمہ صحت کے مطابق ایکسپو سینٹر میں سی بی سی سمیت تمام علاج معالجہ مفت ہے، جبکہ نجی لیبارٹریز کو ڈینگی مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ نوے روپے میں کرنے کا مراسلہ جاری کر رکھا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں