3

نیشنل ٹی 20 کپ خیبرپختونخوا نے جیت لیا

خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کی جانب سے دیا گیا 149 رنز کا ہدف افتخار احمد کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت اننگز کے 18ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

کامران غلام نے 37 جب کہ عادل امین نے 25 رنز کی اننگر کھیلی۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سینٹرل پنجاب مقررہ 20 اوورز میں 149 رنز ہی بنا سکی اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

احمد شہزاد 44، کامران اکمل 42 اور قاسم اکرم سینٹرل پنجاب کی جانب سے 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

خیبرپختونخوا کی جانب محمد عمران اور افتخار احمد نے تین تین جب کہ ارشد اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں