14

اس وقت پیٹرول کی قیمت 240 روپے ہونی چاہیے، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت 240 روپے ہونی چاہیے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 4 ماہ کے ریزرو ہیں، ہمارامسئلہ صرف مہنگائی ہے، پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے مسائل حل ہوجائیں گے، اس وقت پیٹرول کی قیمت 240 روپے ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپلائی چین کورونا سے ڈسٹرب ہوئی، مشکلات بڑھیں، ہم زراعت کی 5 سے 6 فیصد گروتھ چاہتے ہیں، ہماری ترسیلات زر اورگروتھ سے بہتری آئےگی، حالات ٹھیک رہیں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیا جا رہا ہے، وزیر خزانہ

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوگی، ہم نے چین کو زراعت سے متعلق مدد کرنے کا کہا ہے، ہم نے چین سے ٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری کیلئے بھی کہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جو کماتے کیا ہیں اور ٹیکس کتنا دیتے ہیں، اب وہ ٹیکس چوری سے بچ نہیں سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں