14

ای سی سی اجلاس: 8.2 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج منظور

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جی 20 ممالک کی جانب سے قرض موخرکے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی۔

ایل این جی ٹو پائپ لائن منصوبے کیلئے 21 ارب کی بینک گارنٹی اور جھل مگسی فیلڈ سے ایس ایس جی سی ایل کو 15 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی دوبارہ فراہمی کی منظوری دی گئی۔

مزید یہ کہ اجلاس میں ماڑی گیس فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 110 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی: کامیاب اوور سیز پروگرام اور رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے کپاس کی 2022-23 کی فصل کیلئے کم از کم 5700 روپے من قیمت مقرر کی۔  پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کیلئے 200 ملین کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

پاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کیلئے 3.50 ارب کی تکنیکی گرانٹ اور پی ایس او اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے تیل کی قیمتوں کے فرق کیلئے 11.73 ارب اضافی منظور کئے گئے۔

اعلامیے کے مطابق یہ سپلیمنٹری گرانٹ کی رقم 31 مارچ تک کیلئے فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں