15

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 31 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 311 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں