16

گورنر سندھ کا پی پی ایم این اے جام عبدالکریم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کو خط

گورنر سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جام عبدالکریم ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں مطلوب ہیں۔جام عبدالکریم عدالت سے مفرور اور دبئی میں مقیم ہیں ،اطلاعات کے مطابق جام عبدالکریم قومی اسمبلی اجلاس کے لیے اسلام آباد آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے جام عبدالکریم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں ،جام عبدالکریم کو گرفتار کر کے سندھ پولیس کے حوالے کریں،

ہم کسی مجرم کو اس طرح نہیں چھوڑ سکتے۔ ملزم جام عبدالکریم  کا نام صوبائی قومی شناختی فہرست میں فوری درج کیا جائے۔ملزم جام عبدالکریم تھانہ میمن گوٹھ، ضلع ملیر میں ایف آئی آر 457/2021 میں نامزد ہے۔

ایف آئی اے کو لکھے گئے خط کے مطابق، یہ قدم وسیع تر عوامی مفاد میں اٹھایا جا رہا ہے۔اس اقدام کا مقصدمتعلقہ عدالت میں اس کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔ملزم  ناظم جوکھیوقتل کیس میں مفرور ہے اس لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں